Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن پنجاب کے منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گا

الیکشن کمیشن پنجاب کے منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے متعلق ریفرنس کا فیصلہ آج تین بجے سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ منگل کے روز تین رکنی کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آخری سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہی کو امیدوار کا اعلان کیا تاہم منحرف اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور مخالف امیدوار کو ووٹ دیا۔

منحرف اراکین کے وکلا وکیل جاوید ملک اور دیگر نے کہا تھا کہ  کاغذات نامزدگی اور جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں ۔ دستخط مختلف ہونے سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن ریفرنسز خارج کرے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق رائے دے چکی ہے۔ جس کے مطابق آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعتوں کے حقوق ہیں، انحراف کرنا سیاسی جماعتوں کو غیر مستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل کر سکتا ہے۔ جمہوری نظام کی بنیاد ہیں، آرٹیکل 63 اے کا مقصد ارکان کو انحراف سے روکنا ہے، منحرف ارکان کا ووٹ نہیں گنا جائے گا۔