Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن پنجاب نے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا الزام مسترد کردیا

الیکشن کمیشن پنجاب نے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا الزام مسترد کردیا
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - الیکشن کمیشن پنجاب نے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا الزام مسترد کردیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونیوالے انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرست منجمد کر دی جاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں۔ یہ سراسر پروپیگنڈا، عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 20 ضمنی حلقوں میں دیگر اداروں کے تعاون سے شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔