اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد شروع کردیا، کمیشن نے نگران حکومت کی تشکیل تک وفاقی سطح پر تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی لگا دی۔
قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاق کی سطح پر تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی لگا دی، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی، ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے، تاہم نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔