Friday, April 19, 2024

رانا ثنا اللہ صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، فوادچودھری

رانا ثنا اللہ صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، فوادچودھری
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔

اتوار کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔ راناصاحب بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے۔ امپورٹڈ حکومت کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، کیونکہ انتخابات ہوئے تو عمران خان دوتہائی نشستیں حاصل کرلے گا۔

فواد چودھری کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے رات 11 بجے تحریک انصاف کی فنڈنگ کا ریکارڈ دینے کیلئے اجلاس بلایا۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، جمعیت، ن لیگ کے فنڈنگ کیس کو فریزر میں لگایا ہوا ہے۔ کہا کہ عاشورہ کے بعد 15 دن کے اندر فنڈنگ کیسز کا فیصلہ ہونا چاہئے۔ فیصلہ کریں تا کہ عوام کو ایک موازنہ ملے، سیاسی جماعتیں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں۔