Monday, May 6, 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے
March 12, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کی 24 نشستوں پر الیکشن ملتوی کئے گئے۔ خیبرپختوانخوا میں واقع قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں احکامات دیئے گئے۔

اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں اور کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔