Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مستعفی 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مستعفی 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
July 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے مستعفی 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 11 نشتیں خالی قرار دیدیں۔ علی محمد خان ، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ اور عبدالشکور شاد کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

مخصوص نشت پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر شیریں مزاری اور شندانہ گلزار خان بھی ڈی نوٹیفائی کردی گئیں۔

اس سے قبل آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے تھے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔