اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع ہوں گے۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15مارچ کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22 مارچ تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 27 مارچ تک جمع ہونگے۔
امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابای نشانات 6 اپریل تک جاری کئے جائیں گے، پنجاب اسمبلی کے لئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
عمران خان کی 6 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 6 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب 30 اپریل کو ہوگا۔ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور میں ضمنی انتخابات ہونگے۔ این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ اور این 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخاب ہوگا۔