Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے روک دیا
June 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ ڈیم کے افتتاح سے روک دیا۔

پی پی 7 میں ضمنی الیکشن کی وجہ سے وزیراعظم کو افتتاح سے روکا گیا، الیکشن کمیشن نوٹس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل ہونے والا ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا۔