Saturday, May 4, 2024

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کردیا

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کردیا
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کردیا، انتخابی مہم سے بھی روک دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آئی خان سٹی میئر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل خان جانے پر پابندی ختم کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلع بدر کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔