Saturday, May 18, 2024

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلئے نیا سسٹم ‘‘ آر ایم ایس ’’ تیار کرلیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلئے نیا سسٹم ‘‘ آر ایم ایس ’’ تیار کرلیا
September 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلئے نیا سسٹم تیار کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلئے نیا سسٹم تیار کرلیا گیا، رزلٹ مینجمنٹ سسٹم الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے تیار کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے عام انتخابات میں استعمال پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد آر ایم ایس کو سرٹیفائیڈ فرم سے الگ تیار کرایا جائیگا۔ نئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا کامیاب ٹرائل بھی کرلیا گیا ہے۔

سرٹیفائیڈ فرم سے آر ایم ایس کی تیاری کا مقصد نظام کا بیک اپ رکھنا ہے، نئے آر ایم ایس میں نتائج کی پولنگ اسٹیشن وائز وصولی پارٹی پوزیشن ٹرن آوٹ سمیت دیگر آپشنز موجود ہونگے، نئے آرایم ایس میں ووٹ کے حساب سے پارٹی پوزیشن سمیت پروگیسو نتائج کی بھی سہولت ہوگی۔

نئے آر ایم ایس کے ذریعے نتائج ویب سائیٹ پر جاری کرنے پر کام جاری ہے، نئے آر ایم ایس کی عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن بھی کرائی جائے گی۔