Thursday, October 6, 2022

الیکشن کمیشن نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بائیس کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بائیس کو مسترد کر دیا
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بائیس کو مسترد کر دیا۔ وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی آرڈیننس آئین اور الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارنہ الیکشن کے انعقاد اور کرپٹ پریکٹسز کی روک تھام الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 222 کے تحت الیکشن کمیشن کے یہ اختیارات کسی بھی طرح کم یا ختم نہیں کئے سکتے۔

ذرائع کے مطابق  سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں آرڈیننس کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کے  خدشات بارے آگاہ کیا۔ صدارتی آرڈیننس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کریگا۔