Wednesday, November 29, 2023

الیکشن کمیشن کی شفاف تحقیقات سے ملکی تاریخ بدل جائے گی، اسدعمر

الیکشن کمیشن کی شفاف تحقیقات سے ملکی تاریخ بدل جائے گی، اسدعمر
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تاریخی کام کررہا ہے، اگر شفاف اور غیرجانبدار انداز سے تحقیقات ہوئیں تو پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔

اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر کیانی اور فرخ حبیب نے نئی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے حوالے سے کمیٹی بن چکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فنڈنگ اسامہ بن لادن سے ہوئی، تینوں کمیٹیوں کی رپورٹس عوام کے سامنے آنی چاہیں۔

وفاقی وزیر بولے کہ تحریک انصاف نے شفاف انداز میں فنڈنگ کی ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں آگے بھی کرتے رہیں گے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب بولے ہمارے فنڈنگ کے ذرائع شفاف ہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ کیسز بھی کھلی عدالت میں سنے جائیں۔