Sunday, May 5, 2024

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان
September 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد(92 نیوز) - الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں میں الیکشن کی تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کے حلقہ این اے 246 سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ  کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صرف  کراچی کی ایک نشست کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مردان، چارسدہ ، پشاور ،کرم ،فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کراچی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نذر سیکیورٹی افسران کی عدم دسیتابی کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی کیئے تھے تاہم بریفنگ میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ 16 اکتوبر تک قانون نافذ کرنے والے ادارے ضمنی الیکشن کے لیئے دستیاب ہونگے۔