Saturday, May 11, 2024

الیکشن کمیشن کی نااہلی ہر جگہ نظر آ رہی ہے، فواد چودھری

الیکشن کمیشن کی نااہلی ہر جگہ نظر آ رہی ہے، فواد چودھری
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے تنقید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہر جگہ نظر آ رہی ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی اکثریت ختم ہوگئی، خود ہی چلے جانا چاہئے، اس وقت تحریک انصاف کا توتی بول رہا ہے، پی پی 170 میں لوگ دبئی سے ووٹ ڈالنے آئے ہیں۔ ٹرن آؤٹ پچاس فیصد سے زیادہ ہوا تو تحریک انصاف کو کوئی نہیں روک سکتا۔

فواد چودھری بولے کہ دھاندلی کے لیےالیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو عدالتوں نے مسترد کر دیا۔ حمزہ صاحب کو کوئی مسئلہ نہ ہو مریم کو الیکشن مہم پر لگایا، خود سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس کو ہر جگہ کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے۔ ڈی جی خان مین محمد علی کھلول نے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے تو اسکو گرفتار کر لیا گیا۔

رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں استعفوں کی لائن لگ گئی ہے، وفات پانے والوں کو قبروں سے نکال کر ووٹ مت ڈلوائیں، آج شام حقیقی آزادی کا چاند نکلے گا۔