Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
August 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع ہوں گے، پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، جانچ پڑتال 17 اگست کوکی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی دوخالی مخصوص نشست پر بھی پاکستان تحریک انصاف سے نامزدگیاں مانگ لیں، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی دو مخصوص نشستیں شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارکے استعفیٰ منظور ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔