Saturday, May 4, 2024

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے 4 حلقوں میں پولنگ 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے 4 حلقوں میں پولنگ 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان
September 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 4 حلقوں میں پولنگ 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 4 حلقوں میں پولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ این اے 157، پی پی 139، پی پی 241  اور پی پی 209 میں الیکشن 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

ادھر الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کئے تھے۔