Sunday, May 12, 2024

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس
December 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی۔ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

اس سے قبل 21 اکتوبر 2022ء کو الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی کمیشن نے آرٹیکل 63 ون تھری پی کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ فیصلے میں ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔