Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
August 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ‏اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی ‏غیرقانونی قرار دینے، الیکشن کمیشن کا دو اگست کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس کالعدم قراردینے کی استدعا کی ‏گئی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو اگست کو  فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے اور وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔ فیصلے میں گیا کہ پی ٹی آئی نے امریکہ اسرائیل ، برطانیہ اور بھارت سے رقوم وصول کی تھی۔