اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا حکم دیدیا۔
فیصلے کے مطابق کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے کہا سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں میدان جنگ بنا ہوا تھا، لوگوں کے مسائل بلدیاتی سطح پر ہی حل ہوتے ہیں۔