Wednesday, April 24, 2024

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیانات کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیانات کا نوٹس
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیانات کا نوٹس لے لیا اور پیمرا سے عمران خان کی تقریروں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا کو عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ جلد پیش کرنے  کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے  26 اپریل کو پشاور میں ورکرز  کنونشن سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے  چیف الیکشن کمشنر  سے  مستعفی  ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے اپنے کارکنان پورے ملک میں  الیکشن کمیشن کے دفاتر  کے باہر احتجاج کی بھی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات  کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کیا ہے۔