Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کا فیصلہ یکطرفہ ہے، علی زیدی

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کا فیصلہ یکطرفہ ہے، علی زیدی
August 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔

پی ٹی آئی  سندھ کے صدرعلی زیدی نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔ فریال تالپور، مرادعلی شاہ اور شازیہ مری پر بھی خوب تنقید کی۔ شرجیل میمن کو بھی خوب سنائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران علی زیدی بولے الیکشن کمیشن نے تماشہ لگا دیا۔ احمقانہ فیصلوں کے خلاف پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جو باہر سے ملک میں ڈالر لیکر آئے وہ چور اور یہاں سے ڈالر اسمگل کرے وہ وزیراعظم ہے۔ فیصل واوڈا کو تو دوہری شہریت پر فارغ کر دیا لیکن مراد علی شاہ کی دوہری شہریت پر خاموشی ہے۔