اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد کی یونین کونسلز بڑھانے پر غور کیا گیا، قانونی اور آئینی اختیارات استعمال کرنے پر غور کیا گیا۔