Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن کا 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں معمر ووٹرز کی گھر گھر جا کر تصدیق کا اعلان کر دیا۔ 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے صوبائی اور ضلعی دفاتر کو فراہم کر دیں۔ تصدیقی عمل 13 اگست تک جاری رہے گا۔