الیکشن کمیشن اسلام آباد کے الیکشن ای وی ایم پر کرانے کے لئے آمادہ

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن اسلام آباد کے الیکشن ای وی ایم پر کرانے کے لئے آمادہ ہوگیا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کیساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر کرانے کےلئے تجویز دیدی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ کے پی میں 2 لاکھ 34 ہزار ووٹ مسترد جبکہ نتائج بھی تاخیر سے موصول ہوئے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن شفاف ہونگے اور ٹھپہ مافیا سے نجات ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کر رہی ہے، ای وی ایم کے معاملے پر اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے، ای وی ایم اب قانون بن چکا ہے، عملدرآمد ہر حال میں ہوگا۔