Saturday, July 27, 2024

الیکشن کمیشن، عام انتخابات سے متعلق انٹری اور ایگزٹ پولز کرانے اور نشر کرنے پر پابندی

الیکشن کمیشن، عام انتخابات سے متعلق انٹری اور ایگزٹ پولز کرانے اور نشر کرنے پر پابندی
August 15, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات سے متعلق انٹری اور ایگزٹ پولز کرانے اور نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اٹھارہ نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے دوران کسی قسم کے سروے کرانے پر بھی پابندی ہوگی، نظریہ پاکستان کے خلاف مواد نشر کرنے پر بھی پابندی کردی۔

عام انتخابات کے دوران میڈیا پر ایسے پولز نشر ہونے سے ووٹرز کی رائے متاثر ہو سکتی الیکشن کمیشن نے نظریہ پاکستان کے خلاف خبریں نشر کرنے پر بھی پابندی لگا دی۔ الیکشن کمیشن نے پی آئی ڈی، پیمرا، پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی مدد طلب کر لی۔

عدلیہ، ریاستی اداروں اور پاکستان کی خودمختاری اور نظریات سے متعلق منفی مواد نشر نہیں کیا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں سوشل میڈیا کو بھی شامل کر دیا۔

امیدواروں کے ذاتیات، مذہب، برادری سے متعلق منفی مواد نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، قومی خزانہ سے کسی بھی امیدوار اور سیاسی جماعت کی مہم چلانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

امیدوار اگر کسی دوسرے امیدوار پر الزام لگائے تو میڈیا دوسرے کا مؤقف بھی لے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحافیوں اور صحافتی اداروں کو بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کردی۔