اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کا ہے یا نہیں؟، اس حوالے سے صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ سے رائے مانگنے پر غور شروع کردیا۔
ایوان صدر میں عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزارت قانون کی رائے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے مشاورت سے انکار پر صدر نے وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی، وزارت قانون نے تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔