Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کامطالبہ مان لیا تو پھر یہ کہیں گے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹاؤ، رانا ثنااللہ

الیکشن کامطالبہ مان لیا تو پھر یہ کہیں گے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹاؤ، رانا ثنااللہ
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے الیکشن کامطالبہ مان لیا تو پھر یہ کہیں گے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹاؤ۔

رانا ثنااللہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا اس بندے کی کوئی گارنٹی نہیں ،ان کا کوئی جمہوری ایجنڈا نہیں، یہ ملک میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بنایا، دھوکا دیا، اب فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ عمران خان کے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود پانچ سے سات ہزار بندے تھے۔ چھ روز بعد چھ لاکھ بندے لے آئے تو اسکا مطالبہ مان لیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بولیں ان کا دھرنا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو ناکام بنانا تھا۔ الیکشن موجودہ حکومت کی مرضی پر ہوں گے۔ عوام نے خونی مارچ اور انتشار کی سیاست مسترد کر دی۔ مسلح جتھے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔