Friday, April 26, 2024

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور
May 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی  الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔ بل پیش کئے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اوورسیز کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  قومی اسمبلی سے ہم نے استعفے دیئے اور اخلاق سے عاری لوگوں نے یہ بل بلڈوز کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا  کہ اوورسیز کا ووٹ نہ ختم کیا گیا نہ ہی کیا جائے گا۔ اوورسیز کے ووٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے۔

مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیر مملکت خزانہ  عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اپوزیشن ہر بات پر ڈکٹیٹ نہ کریں، وہ پالیسی لائیں  گے جو قوم کے مفاد میں ہو۔ وزارت خزانہ نے  تحریری جواب میں بتایا کہ  سال 2018/19 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6.8 تھی جو 2021/22 میں 11 پر پہنچ گئی۔

سینیٹ اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔