Saturday, May 4, 2024

پاکستان جا کر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے : نصیرالدین شاہ

پاکستان جا کر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے : نصیرالدین شاہ
October 6, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر حکومت اور ہندو انتہاپسندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی اخبارکو انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی سیاست دان تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ حکومت عوام کا برین واش کررہی ہے تاکہ وہ پاکستان کے خلاف ہوجائیں۔ پاکستان میں کوئی بھی بھارتی فنکار جائے تو وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب کہ مجھے تو پاکستان جاکر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔