Friday, May 17, 2024

القادر ٹرسٹ کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

القادر ٹرسٹ کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی
May 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے احتساب عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔ عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا عدالت کے سامنے اس وقت ریکارڈ موجود نہیں ہے، ملزمہ بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ مچلکوں کے عوض 31 مئی تک ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔