Thursday, March 28, 2024

عالمی ترقی کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ژاؤ لی جیان

عالمی ترقی کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ژاؤ لی جیان
June 28, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ عالمی ترقی کو فروغ دینے، علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

ژاؤ لی جیان نے کہا چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ پاکستان “فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو” گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔ چین عالمی ترقی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔