Sunday, September 8, 2024

عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر انوکی انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر انوکی انتقال کر گئے
October 1, 2022 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) - عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر انوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ریسلر انوکی خرابی صحت کی بنا پر اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ انوکی کو دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی۔ انوکی کئی بار پاکستان کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔ پاکستان کے مشہور زمانہ جھارا پہلوان کے ساتھ بھی ان کا مقابلہ ہوا تھا۔ جاپانی ریسلر انوکی نے 1990 میں اسلام قبول کیا تھا ۔

انوکی نے پاکستان کے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں ٹریننگ دی۔ انوکی 1979 میں جھارا پہلوان سے شکست کھانے کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے۔