Friday, April 26, 2024

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔