Tuesday, April 23, 2024

عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دونگا، آخری بال تک لڑوں گا، وزیراعظم

عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دونگا، آخری بال تک لڑوں گا، وزیراعظم
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دونگا، آخری بال تک لڑوں گا۔

ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو پیش کیا جائے گا، مراسلہ اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا ڈپٹی اسپیکر نے حالات دیکھتے ہوئے رولنگ دی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، اسمبلی کی کارروائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ کسی بھی عسکری شخصیت کو ہٹایا نہیں جارہا، نہ ہی ایسا سوچا۔