Friday, September 29, 2023

عالمی سطح پر کساد بازاری، یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی لائن متاثر

عالمی سطح پر کساد بازاری، یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی لائن متاثر
July 6, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی سطح پر کساد بازاری کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی لائن متاثر ہوئی۔

عالمی سطح پر معاشی سست روی سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی دیکھی گئی۔ خام تیل ایک دن میں ریکارڈ 10 ڈالر تک سستا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 10ڈالر، 44سینٹ سستا ہونے کے بعد 100ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ برطانوی  خام تیل  کی قیمت میں 10ڈالر، 34سینٹ کی کمی آئی جس کے بعد برینٹ آئل 103ڈالر، 50سینٹ فی بیرل ہو گیا۔

ڈالر کی  قدر  بڑھنے  سے   اوورسیز  بائرز کیلئے سونے اور چاندی نے بھی کشش کھو دی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے  کی  فی اونس  قیمت  1.93 فیصد  کمی  سے ایک ہزار، 766 ڈالر ہو  گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 20.53فیصد گر کر 19ڈالر، 17سینٹ  ریکارڈ کی گئی۔

دنیا بھر میں مہنگائی کے باعث پام آئل   کی طلب میں کمی  دیکھی  جارہی ہے جس کے بعد  ملائیشین  پام  آئل کی قیمت مزید  57ڈالر فی ٹن  کم ہو کر 950ڈالر سے بھی کم ہوگئی۔

دوسری جانب  ڈالر  کے  مقابلے  میں یورو   20 سال کی کم ترین  سطح پر آ گیا۔ ڈالر  کے  مقابلے میں یورو کی قدر ڈیڑھ فیصد کمی سے 1.0265  امریکی ڈالر ہو  گئی جبکہ  برطانوی   پاؤنڈ بھی ڈالر کے مقابلہ میں    دوسال کی کم ترین سطح   پر آ گیا۔ ایک پاؤنڈ 1.25 فیصد  کمی سے 1.195 ڈالر  پر آگیا۔