Wednesday, May 1, 2024

عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ستاروں کا نشاط ہوٹل ایمپوریم مال میں پریس کانفرنس کا انعقاد

عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ستاروں کا نشاط ہوٹل ایمپوریم مال میں پریس کانفرنس کا انعقاد
November 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - ایکشن اور سنسنی سے بھرپور عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ستاروں نے نشاط ہوٹل ایمپوریم مال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

طویل انتظار کے بعد "جہان فلمز "کے زیر اہتمام بننے والی بہت جلد پاکستانی سینماﺅں کی زینت بننے والی میگا بجٹ ، میگا کاسٹ فلم کے ہدایت کار شان ، پروڈیوسر اعجاز شاہد ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز، ڈاکٹر مریم کیانی سمیت فلم کی مکمل کاسٹ ، سوشل میڈیا اورشوبز صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ایگزیکٹو پروڈیو سر، ناصر محمود ، اعجاز شاہد ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض شان شاہد نے ادا کئے ہیں ۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی تقریب کے آغاز میں فلم کی کاسٹ کی میڈیا ہال میں شرکت کے موقع پر زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا ۔ لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایگزیکٹو ایڈیٹر جہان پاکستان ضیاء تنولی نے مرحومہ کی خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔

اس موقع پر سنیئر اداکار اور ڈرامے کے ہدایت کار شان شاہد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم " ضرار" انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹر بنے گی اور پاکستان میں ریکارڈ بزنس کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔ فلم”ضرار“ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور درجنوں یورپی ممالک میں فلم بندی سے فلم بین ضرور محضوظ ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ فلم مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

پروڈیوسر اعجاز شان کا کہنا تھا فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔

اس موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز نے بھی شوبز صحافیوں کے سولات کے جواب دیئے اور فلم کو انڈسٹری میں نیا انقلاب قرار دیتے ہوئے فلم بینوں سے درخواست کی کہ وہ محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے سینما گھروں میں آئیں اور ثابت کریں کہ وہ پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر فلم کی کاسٹ نے فوٹوشوٹ بھی کرایا۔