Friday, April 19, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
August 2, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بنا پر تیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ صنعتی پیداوار میں کمی اور خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہو گئی، خوردنی تیل گندم مکئی اور سویا بین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت پانچ اعشاریہ سات صفر ڈالر کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار سات سو ستاسی ڈالر ہوگئی اور جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت بیس اعشاریہ تین صفر ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خوردنی تیل گندم مکئی اور سویا بین کے نرخ بھی گر گئے، ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت پچپن عشاریہ چاز سات ڈالر کی کمی سے 9 سو تئیس اعشاریہ چھ پانچ ڈالر ہو گئی، گندم کی فی ٹن قیمت 336 یورو گئی۔

ادھر دوسری جانب سعودی عرب کا جی ڈی پی گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار جی ڈی پی رواں سال کے دوسری سہ ماہی میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے رواں سال سعودی معیشت میں سات اعشاریہ چھ فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا ہے۔