نیو یارک (92 نیوز) - عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی آ گئی۔ ملائیشین پام آئل کی قیمتیں بھی گر گئیں۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک ڈالر میں 13 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 1.32 فیصد کمی کے ساتھ 84 ڈالر 46 سینٹ ہو گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت میں ایک ڈالر 02 سینٹ کمی کے بعد91 ڈالر 84 سینٹ ہو گئی۔ ادھر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں18.25 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی ٹن قیمت کم ہو کر 859.91 ڈالر ہو گئی۔
سونے کی قیمت میں10سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 1763 ڈالر 82 سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 23 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 21 ڈالر 50 سینٹ ہو گئی۔
امریکی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا ۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 39پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس33 ہزار553 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیسڈ ک کمپوزٹ انڈیکس میں 175 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس11ہزار183 پوائنٹس پر آ گیا ۔ ادھر ایس اینڈپی 500انڈیکس میں بھی33 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار 958 پر بند ہوا ۔