Tuesday, May 7, 2024

عالمی مارکیٹس میں مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

عالمی مارکیٹس میں مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان
February 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) عالمی مارکیٹس میں مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی آنے لگے، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 43 ہزار 984 کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ادھر ڈالر کی اڑان جاری ہے، انٹربینک میں مزید 72 پیسے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب فی تولہ سونا 2800 روپے کمی سے ایک لاکھ 27 ہزار500 روپے کا ہو گیا۔