Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی خام تیل کی قیمت 77.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی خام تیل کی قیمت 77.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی
January 6, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 0.87 سینٹ اضافے سے 77.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 0.20 سینٹ  کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 80.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قازقستان میں پھوٹنے والے مظاہرے ہیں۔

 ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں  مندی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل  انڈیکس   کے 392.54 پوائنٹس  گر گئے ۔ ایس اینڈ پی  500 انڈیکس  میں  92.96 پوائنٹس  کی کمی ہوئی۔ نسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس   بھی 522  پوائنٹس   نیچے آ گیا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل  انڈیکس   36407.11 ، ایس  اینڈ پی 500 انڈیکس  4700.58 اور نسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس 15100.17 پوائنٹس پر  بند ہوا۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمت 14.60 ڈالر اضافے سے 1810.50 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 0.36 سینٹ کا اضافہ ، نئی قیمت 22.81 ڈالر فی اونس پر ہو گئی۔ پلاٹینم کی قیمت  بھی 3.15 سینٹ اضافے کیساتھ 989.55 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔