Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ
November 11, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

برطانوی برینٹ کی قیمت میں 1 اعشاریہ 42 ڈالر کا اضافہ ، قیمت 94 اعشاریہ 8 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت 1اعشاریہ15 ڈالر  اضافہ ، فی بیرل قیمت  87 ڈالر  ہو گئی ۔ امریکا میں  افراط زر کی شرح بڑھنےاور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں خلل سے قیمتیں بڑھیں۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 40 اعشاریہ 20 ڈالر اضافہ ہوا۔ سونےکی قیمت 1753 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ چاندی کی قیمت اعشاریہ 38ڈالر اضافہ کے ساتھ 21 اعشاریہ 72 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ پلاٹینیم کی قیمت 58 ڈالر اضافہ کے ساتھ 1055 اعشاریہ 50 ڈالر تک پہنچ گئی۔

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ڈاؤ جونز کے حصص میں 1024 پوائٹس کا اضافہ، ڈاؤ جونز کے حصص 33538 پہنچ گئے۔ نیسڈیک کے شئیرز 645 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 11001 تک پہنچ گئے۔