Saturday, April 27, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
November 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں دوسرے روز بھی ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2 ڈالر  49سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 2.88 فیصد اضافے کےساتھ 88 ڈالر 96  سینٹ ہو گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 2 ڈالر 32 سینٹ اضافے کے بعد 95 ڈالر 99 سینیٹ  ہو گئی۔

سونے کی قیمت  میں15 ڈالر 79 سینٹ کااضافہ ہوا  جس  کےبعد   فی تولہ قیمت 1771 ڈالر 24سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 4سینٹ کی کمی ہوئی جس  کے بعد فی تولہ قیمت 21 ڈالر 67سینٹ  ہو گئی۔

امریکی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کارجحان رہا۔ ڈائو جونز کے انڈیکس میں 32پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کےبعد انڈیکس33748 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیسڈ ک   کمپوزٹ انڈکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد انڈکس11ہزار323 پوائنٹس پر آ گیا ۔ ادھر ایس  اینڈپی 500انڈیکس  میں بھی37 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار 993 پر بند ہوا۔