Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے گر گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے گر گئی
February 19, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے گر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین اعشاریہ سات صفر کم ہو کر ایک ہزار آٹھ سو اٹھانوے اعشاریہ تین صفر ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی اونس قیمت چوبیس اعشاریہ صفر ایک پر مستحکم رہی۔ کاپر کی فی گرام قیمت ایک اعشاریہ ایک پانچ ڈالر اضافے کے ساتھ چار سو ترپن اعشاریہ نو پانچ ڈالر ہوگئی۔

پلاٹینم کی فی اونس قیمت اکیس اعشاریہ ساتھ آٹھ ڈالر کم ہوکر ایک ہزار اکہتر اعشاریہ دو نو ڈالر ہوگئی۔