Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل پونے دو ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل پونے دو ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا
July 27, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل پونے دو ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا۔ گندم اور خوردنی تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اشاریہ سات دو ڈالر کمی کے ساتھ پچانوے ڈالر ہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 سینٹ کمی کے ساتھ ایک سو چار ڈالر ہو گئی۔

امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گیس کے مستقبل کے سودے  گیارہ فیصد اضافے سے نو اعشاریہ سات پانچ ایم ایم بی ٹی یومیں طے پائے۔   

یورپی یونین نے توانائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کے ہنگامی منصوبے کی منظوری دے دی۔ یورپ میں  قدرتی گیس کی قیمت میں انیس اعشاریہ آٹھ فیصداضافہ ہو گیا۔

توانائی ایمرجنسی کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹ گر گئی ۔ فرینکفرٹ میں  ڈیکس  انڈیکس 0.86 فیصد کمی، لندن میں ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.2 فیصد کمی ، پیر س میں  سی اے سی انڈیکس میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان  رہا ۔ ڈاؤ انڈیکس 228 پوائنٹس، ایس اینڈپی 500 انڈیکس 45 پوائنٹس اور نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 220 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق برطانیہ، امریکا، چین اور یورپ کی معاشی شرح نمو گر رہی ہے۔ دنیا جلد ہی عالمی کساد بازاری کے دہانے پرپہنچ سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 60 سینٹ کی  کمی  سے ایک ہزار 717 ڈالر ہو گئی ۔ دوسری جانب ملائیِشین پام

آئل کی فی ٹن  قیمت  34 ڈالر اضافے  سے 866 ڈالر  جبکہ گندم  کی  فی ٹن  قیمت   12 ڈالر اضافے سے 343.50 ڈالر ہو گئی۔