Friday, May 10, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا
August 17, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت تین اعشاریہ 19 ڈالر کم ہو کر چھیاسی اعشاریہ اٹھارہ ڈالر ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی  کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی ، پلاٹینم اور پلاڈئیم کے ریٹ بھی   گر  گئے ۔ سونے کی فی اونس قیمت 6.70 ڈالر کی   کمی   سے 1791 ڈالر ہو گئی۔ چاندی فی اونس قیمت 15 سینٹ کی  کمی  سے 20.11 ڈالر ہو  گئی۔ پلاٹینم  کی فی اونس قیمت 10 سینٹ گر کر933.50  ڈالر ہو گئی۔ پلا ڈئیم کی فی اونس قیمت 9.30  ڈالر  گر کر 2149 ڈالر ہو گئی۔

عالمی کساد بازاری کے خدشات سے پام آئل کی طلب میں کمی ہو گئی۔ ملائیشین  پام آئل کا ریٹ 6 فیصد  گر گیا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت  61.13 ڈالر کی  کمی سے  930.81 ڈالر پر آ گئی اور ادھر یوکرین  سے سپلائی شروع  ہونےسے   عالمی مارکیٹ میں گندم سستی ہو گئی۔ گندم  کی فی ٹن  قیمت  7.75 یورو کم ہو کر  332 یورو   فی ٹن   ہو گئی۔