عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ردوبدل کے ساتھ مستحکم رہیں
نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں معمولی ردوبدل کے ساتھ مستحکم رہیں ۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 8 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 71.38 ڈالر ہو گئی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 39 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 76.62 ڈالر پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں 8 ڈالر 18سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت ایک ہزار 7 سو 97 ڈالر 32سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 47 سینٹ اضافے کے ساتھ23 ڈالر 72 سینٹ پر آ گئی۔
امریکی سٹاک مارکیٹس میں ہفتے کے آخری روز مندی کارجحان دیکھنے میں آیا۔ ڈائو جونزانڈکس میں 302 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈکس 33 ہزار 476 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈک کمپوزٹ انڈکس میں 77 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انڈکس 11 ہزار 4 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈکس 29 پوائنٹس کی کمی کے بعد 3 ہزار 934 پوائنٹس پر رہا۔