نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں۔ امریکی خام تیل ڈیڑھ ڈالر سستا ، فی بیرل قیمت 80 ڈالر ہو گئی۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر 56سینٹ کی کمی ہوئی جس کےبعد فی بیرل قیمت80 ڈالر 08سینٹ ہو گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 2 ڈالر 16سینٹ کمی کے بعد87 ڈالر 62 سینٹ ہو گئی۔
سونے کی قیمت میں9 ڈالر 76سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 1750 ڈالر 68 سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 3 سینٹ اضافے کے بعد 21 ڈالر 20 سینٹ ہو گئی۔
امریکی سٹاک مارکیٹس میں ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 199 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس33 ہزار745 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیسڈ ک کمپوزٹ انڈیکس میں صرف ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس11 ہزار 146 پوائنٹس پر آ گیا ۔ ادھر ایس اینڈپی 500 انڈیکس میں بھی 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار 965 پر بند ہوا۔