Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید چار فیصد گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید چار فیصد گر گئیں
August 4, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید چار فیصد گر گئیں۔ امریکی خام تیل کے بعد برینٹ آئل کی قیمت بھی سو ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔

اوپیک کی طر ف سے اگلے ماہ پیدوار بڑھانے اور امریکا  کے سرپلس اسٹاک   سے  عالمی مارکیٹ میں  خام  تیل  سستا ہو گیا ۔ امریکی خام تیل  کی فی  بیرل قیمت 91 ڈالر جبکہ  برطانوی برینٹ خام  تیل  کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر ہو  گئی۔ اوپیک نے  خام تیل کی پیداوار میں  یومیہ ایک لالھ بیرلاضافے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی مارکیٹ  میں سونے کی فی اونس قیمت تین  ڈالر کے اضافے   سے1780 ڈالر   جبکہ  چاندی کی فی اونس قیمت   76 سینٹ بڑھ  کر  19.97 ڈالر ہو گئی جبکہ کاپ ر کی فی گرام قیمت 25 سینٹ  کے اضافے  سے 3.46 ڈالر اور پلاٹینم کی فی اونس   قیمت  40 سینٹ کےاضافے سے 888 ڈالر ہو گئی۔

ادھر  ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت  28.49 ڈالر کے اضافے  سے  913.17 ڈالر ہو گئی ۔ دوسری جانب  یوکرین  سے اجناس کی ترسیل  شروع ہونے سے  گندم اور سویا بین  کے نرخ  گر گئے، گندم کی فی ٹن  قیمت 2 یورو  کی کمی  سے336.75 یورو  اورسویابین  کی فی ٹن قیمت 6 سینٹ کی  کمی  سے 15.59 ڈالر ہو  گئی۔

دوسری جانب امریکا نے تائیوان  کے تنازعہ  پر چین  سے تجارتی  جنگ دوبارہ  شروع کر دی ۔ امریکا نے چین میں  میموری چپ میں استعمال ہونے والے  امریکی  ساز سازوسامان کی ترسیل کو محدود  کرنے  پر غور شروع کر دیا ۔ خبرایجنسی  کے مطابق امریکی اقدام سے جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر کی آئی ٹی انڈسٹری اور آٹو کمپنیاں متاثر ہونگی ۔

ادھر  امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔ ڈاؤ جونزانڈسٹریل انڈیکس 400 پوائنٹس کی  تیزی  سے 32 ہزار 812 پوائنٹس ، ایس  اینڈپی انڈیکس 63 پوائنٹس بڑھ کر 4155 پوائنٹس  پر آ گیا جبکہ نیسڈیک  انڈیکس 319 پوائنٹس کی تیزی  سے 12 ہزار 666 پوائنٹس  پر  بند ہوا۔