Wednesday, May 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 97 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 97 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئیں
February 23, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا۔ قیمتیں 97 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئیں۔

کاروبار کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 20 سینٹ کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 96.25 ڈالر پر آگئی۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 92.35 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری برطانوی برینٹ خام تیل کے سودے اعشاریہ بارہ ڈالر اضافہ کے بعد 97 ڈالر پر بند ہوئے جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی بیرل قیمت میں اعشاریہ اکیس ڈالر اضافہ 92 ڈالر پر آ گئی۔

یوکرائن بحران کے باعث سونے کی قیمت 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔ سونا فی اونس 7 ڈالر، 60 سینٹ مہنگا ہو کر ایک ہزار، 907 ڈالر کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 32 سینٹ اضافہ سے 24 ڈالر، 36 سینٹ ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں پلاٹینم اور پلاڈیئم کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ تانبے کے نرخ گر گئے۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 2 ڈالر، 30 سینٹ بڑھ کر ایک ہزار، اناسی ڈالر ہو گئی۔ پلاڈئیم کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا جس کے بعد پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 2 ہزار، 351 ڈالر ہو گئی۔ تابنے کی قیمت میں اعشاریہ 85 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد تانبے کی فی کلو قیمت 451 ڈالر، 78 سینٹ پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل اور سویا بین فی ٹن 3 فیصد مہنگا ہوا۔ فی ٹن پام آئل کی قیمت 6 ہزار، 357 رنگٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ سویا بین کی فی بشل قیمت 2ڈالر، 45سینٹ اضافہ سے 16ڈالر، 41 سینٹ ہو گئی۔