Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 93 ڈالر سے نیچے نہ آ سکیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 93 ڈالر سے نیچے نہ آ سکیں
February 21, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 93 ڈالر سے نیچے نہ آ سکیں، اویپک ممالک نے بھی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا، تیل کی یومیہ پیداوار چار لاکھ بیرل پر برقرار رکھنےپر اتفاق کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپیک ممالک پر تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے زور ڈالا جا رہا تھا، لیکن تنظیم نے سربراہی اجلاس میں تیل یہ دباؤ مسترد کردیا اور تیل کی یومیہ پیداوار چار لاکھ بیرل پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے صنعتی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء اور معاشی بحالی کے عمل سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، جس کی وجہ سے پیداوار کو نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ادھر عالمی توانائی ایجنسی نے خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے، خام تیل کی قیمت مسلسل 90 ڈالر سے اوپر ہے، جس کی وجہ سے تیل برآمد کرنے والے ممالک شدید دباؤ میں ہیں۔